بحیرہ شمال میں آئل ٹینکر اور مال بردار بحری جہاز کے تصادم میں 32 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک) بحیرہ شمال (نارتھ سی) میں ایک آئل ٹینکر اور مال بردار بحری جہاز کے درمیان تصادم کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور تصادم میں 32 افراد زخمی ہوئے جنہیں ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ ایسٹ یارکشائر کے ساحل کے قریب پیش آیا اور ریسکیو آپریشن میں کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر، طیارے، لائف بوٹس اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں جبکہ کوسٹ گارڈز کی جانب سے آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں حادثے کے مقام سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل اور شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دیے جبکہ رائل نیشنل لائف بوٹ انسٹی ٹیوشن نے تصدیق کی ہے کہ دونوں بحری جہازوں میں آگ لگ چکی ہے اور کچھ افراد نے جہاز چھوڑنے کی کوشش بھی کی۔حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر امریکی کمپنی کے زیرِانتظام ہے جو یونان سے برطانیہ پیٹرولیم مصنوعات لے کر آ رہا تھا جبکہ مال بردار جہاز ایک جرمن کمپنی کی زیر ملکیت ہے۔
بنوں کینٹ حملے میں ہلاک 16 دہشتگردوں بارے ہولناک انکشاف سامنے آگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بحری جہاز
پڑھیں:
نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔
بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔