جمہوری قوتوں کی ملاقاتیں رہنی چاہییں، عمران خان کاپی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات کاخیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد سے ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کے درمیان یہ ملاقات جاری رہنی چاہییں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں جے یو آئی کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہماری ملاقات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کے درمیان یہ ملاقات جاری رہنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میں نے وزیر علی علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی بتایا، بانی نے علی امین گنڈار پور پر بھی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ اور جنید اکبر پر بھی اعتماد کا اظہار کیا، بانی پی ٹی نے وکیل ظہیر عباس اور عثمان ریاض گل سے ملاقات نا کروانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان اور وکلاء کی درمیاں ہونے والی تلخ باتوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔