پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور:
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے ہیں، محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
محمد یوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے، تاہم بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ محمد یوسف
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث الشفاء ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو سٹنٹ ڈال دیئے۔