ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو خبردار کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اینٹی کرپشن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف کارروائی کی، حکام نے بتایا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق 300 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، شکایات میں فراڈ، جعلی الاٹمنٹ، غیر قانونی قبضے اور دھوکا دہی کے الزامات شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے اور متعدد مقدمات درج کرلئے ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عبدالغنی اور عبدالہادی نے جعلسازی سےکروڑوں روپے بٹورے ، ابتدائی تحقیقات میں مزید غیر قانونی اسکیموں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کارروائی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا عوام غیر رجسٹرڈہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریزکریں، ایسی اسکیموں میں ملوث تمام عناصر کو شکنجے میں لایا جائے گا۔ْ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہاو سنگ اسکیموں اسکیموں میں اینٹی کرپشن
پڑھیں:
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔