انڈین اخبار نے دہشتگردوں کے چہرے چھپا لئے ، یرغمالی مسافروں کے شائع کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سٹی42: بلوچستان کے ویرانے میں عورتوں اور بچوں سے بھری جعفر ایکسپریس ٹرین کو روک کر سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لینے کے واقعہ کو انڈیا کے میڈیا میں بظاہر سنجیدہ صحافت کرنے والے "بڑے برانڈ" بھی ایسے گلوری فائی کر رہے ہیں جیسے بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں کو یرغمال نہ بنایا ہو بلکہ چاند فتح کر لیا ہو۔
انڈیا ٹوڈے نے صحافتی ضابطہ اخلاق کی سنگین وائلیشن کرتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے قدموں مین بٹھائے گئے دو مبینہ مسافروں کی تصویریں اپنی اشاعت مین نمایاں کر کے شامل کی ہیں۔ ان مبینہ مسافروں کے چہروں کو مناسب طریقہ سے بلر کر کے ان کی شناخٹ چھپانے کا معمولی تدد بھی نہیں کیا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن؛4 ٹرک سامان ،50 سے زائد ریڑھیاں ضبط
یہ پہلا موقع نہیں جب بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کی درندوں جیسی کارروائیوں کو انڈیا کے میڈیا میں گلوریفائی کیا گیا ہو۔ جب بھی نام نہاد بلوچ دہشتگرد نہتے پاکستانی شہریوں کے خلاف کوئی بزدلانہ حملہ کرتے ہیں تو انڈیا کے میڈیا مین بعض آؤٹ لیتس انہین ہیرو بنا کر پیش کرتی ہیں۔ انڈین میڈیا کی اس طرح کی ہیرو ساز رپورٹنگ کو بعد مین دہشتگرد گروہ کے کارندے سوشل میڈیا پر اپنے پروپیگنڈا کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
جعفر ایکسپریس یرغمال؛ ڈھاڈر میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی نگرانی پروازیں
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔