دہلی پولیس نے "یو اے پی اے" کے تحت شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا کہ شرجیل امام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کو آل انڈیا سطح پر لے جانے کیلئے بے چین تھے اور ایسا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے 2019ء کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تشدد معاملے میں شرجیل امام اور آصف اقبال سمیت 11 ملزمان کے خلاف تشدد اور آتش زنی سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج وشال سنگھ نے اسی کے ساتھ دیگر 11 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل امام جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد کا اصل سازشی ہے۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل امام نے لوگوں کو نہ صرف تشدد پر اکسایا بلکہ اس نے بڑی سازش کو رچنے میں اہم ترین کردار بھی ادا کیا۔ شرجیل امام اور آصف اقبال کے علاوہ جن ملزمان کے خلاف عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ان میں آشو خان، چندن کمار، انل حسین، انور، یونس، جمن، رانا، محمد ہارون اور محمد فرقان شامل ہیں۔

عدالت نے جن ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ان میں محمد عادل، روح الامین، محمد جمال، محمد عمر، محمد شاہیل، مدثر فہیم ہاشمی، محمد عمران احمد، شفا الرحمن، ثاقب خان، تنزیل احمد چودھری، محمد عمران، منیب میاں، سیف صدیقی، شاہنواز اور محمد یوسف شامل ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ شرجیل امام کو 25 اگست 2020ء کو بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے "یو اے پی اے" کے تحت شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا کہ شرجیل امام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کو آل انڈیا سطح پر لے جانے کے لئے بے چین تھے اور ایسا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔

شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ میں کہا گیا کہ شرجیل امام نے نفرت پھیلانے اور بھارت کی مودی حکومت کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لئے تقریر کی جس کی وجہ سے دسمبر 2019ء میں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ مسلمان اپنی شہریت کھو دیں گے اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ شرجیل امام کرنے کا حکم دیا قانون کے خلاف عدالت نے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل نوجوان زہور احمد صوفی بھی پولیس حراست میں شہید کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ان کے گردے پھٹنے اور شدید تشدد کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل کو دبایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے ایم ایل اے معراج ملک کو بھی سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیری رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، زبان اور دین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، مگر عوام اپنی عزت اور انصاف کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے صرف پہلگام واقعے کی آڑ میں 3,190 کشمیریوں کو گرفتار کیا، 81 گھروں کو مسمار کیا اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

مقبوضہ وادی میں روزانہ احتجاج، ہڑتالیں اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت دس لاکھ فوج کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • حکومت جامعہ پنجاب میں طلبہ پر تشدد کا فوری نوٹس لے‘ حسن بلال ہاشمی
  • پروفیسر عبدالحمید جونیجو کو پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین تعینات کردیاگیا
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • ایشیا کپ، پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ معاملہ سنگین ہوگیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی
  • پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج