بیرسٹر سلطان نے مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور دوسری طرف بھارت میں مقیم اقلیتیں بھی مودی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اور آئندہ جب بھی پاک، بھارت مذاکرات ہوں، ان میں کشمیری عوام کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان نے مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور دوسری طرف بھارت میں مقیم اقلیتیں بھی مودی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ ایک ہندو آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اور ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں اس کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت پیش کئے جو بھارت کو عالمی دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کی ان دہشت گردانہ کارروایوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بعد سے آبادی کے تناسب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی شروع کر دی ہے اور وہ ان تبدیلیوں سے مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام کسی صورت بھارت کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے دورہ برطانیہ اور امریکہ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور میں یہاں مظفرآباد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ بھارت کشمیری عوام نے کہا کہ کشمیر کے ہے اور

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش