دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ،بھگڈر مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیہون میں دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے سکول میں موجود طالبعلموں اور اساتذہ میں بھگڈر مچ گئی،اساتذہ کاکہنا ہے کہ مسلح افراد نے سکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا،سکول میں موجود اساتذہ اور طالب علم بھی محفوظ نہیں ہیں۔
ڈی ایس پی سیہون کاکہنا ہے کہ پولیس نے سکول میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکول میں
پڑھیں:
نیل کٹر میں موجود اس سوراخ کی وجہ جانتے ہیں؟
ہم میں سے تقریباً ہر فرد ہی ناخن تراشنے کیلئے نیل کٹر کا استعمال کرتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہر نیل کٹر کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں دیا جاتا ہے؟
نیل کٹر کو کھولتے اور بند کرتے وقت ہم یہ سوراخ بار بار دیکھتے ہیں لیکن اسے بیکار سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے اس سوراخ کو ہر نیل کٹر کی تیاری کے وقت ایک فائدے کے تحت ڈالا جاتا ہے ۔
نیل کٹر میں موجود سوراخ کا مقصد کیا ہے؟
اگرچہ نیل کٹر کے نچلے حصے میں موجود سوراخ ناخن کاٹنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا لیکن یہ یقینی طور پر آپ کے کاموں کو آسان بناسکتا ہے۔
اگر آپ بھی چیزیں رکھ کر بھول جانےکے عادی ہیں تو نیل کٹر کے پیچھے موجود سوراخ میں ڈوری یا چابی ڈال کر اسے کہیں لٹکالیں، اس طرح یہ نیل کٹر کھو نہیں پائے گا او ر آپ بھی ڈھونڈھنے کی دقت سے محسوس رہ پائیں گے۔
نیل کٹر کے پیچھے موجود سوراخ کو چابیاں منسلک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ سوراخ انگوٹھی کی طرح کام کرتا ہے آپ اسے کسی بھی چابی کے ساتھ جوڑ کر بآسانی کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔
Post Views: 4