اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) اڈیالہ جیل کے 2ہیڈ وارڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی اور ہیڈ وارڈرز کو قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔(جاری ہے)
ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید عادل ولد عبدالکلیم اور ارسلان حسین ولد اسرار حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔