Express News:
2025-08-08@15:48:12 GMT

مادھوری کی خوبصورت بہنیں فلم انڈسٹری سے دور کیوں رہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور رقص کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔

90 کی دہائی میں مادھوری ڈکشٹ کا جادو ایسا تھا کہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ کی دو بہنیں، روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ بھی کتھک رقص میں ماہر ہیں؟ اس کے باوجود انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کی بڑی بہن روپہ ڈکشٹ نے فلمی دنیا کے بجائے ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھا اور وہ ایک کامیاب سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ ہیں۔ دوسری طرف بھارتی ڈکشٹ کمپیوٹر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ دونوں بہنیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کے والد چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کے بجائے میڈیکل کے شعبے میں جائیں اور ڈاکٹر بنیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی پڑھائی پر توجہ دے اور ایک مستحکم زندگی گزارے۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ مادھوری کو بچپن سے ہی رقص کا بے حد شوق تھا، خاص طور پر کتھک رقص میں ان کی مہارت بے مثال تھی۔ ان کی والدہ نے ان کے اس شوق کو ہمیشہ اسپورٹ کیا اور یوں مادھوری کا سفر فلم انڈسٹری کی طرف شروع ہوا۔

جہاں مادھوری نے فلموں میں قدم رکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی وہیں ان کی بہنوں نے ایک عام زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔ ایک انٹرویو میں مادھوری نے بتایا کہ ان کی بہنیں بھی کتھک میں ماہر ہیں لیکن وہ فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔ وہ ہمیشہ پڑھائی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی تھیں۔

مداحوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ کیا روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ کبھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی؟ اس کا جواب مادھوری خود کئی بار دے چکی ہیں کہ ان کی بہنوں کو فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مادھوری ڈکشٹ

پڑھیں:

روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ

روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور عالمی سیاسی معاملات پر اہم بیانات دیے ہیں، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیکروچپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کو تقویت دی جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید سخت ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جا چکے ہیں اور آئندہ مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق ایپل سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکا واپس آ رہی ہیں، اور ملک میں سیکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

انہوں نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری کو معیشت میں بہتری کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ایپل مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ امریکا میں مصنوعات بنائیں گے تو کوئی اضافی چارج نہیں ہوگا۔

عالمی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایرانی، اسرائیلی اور دیگر 5 جنگیں ختم کرا دی ہیں، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے حالیہ گفتگو کو اچھی بات چیت قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اسے کوئی بریک تھرو نہیں کہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے جارجیا میں فوجی اڈے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ یہ جنگ جوبائیڈن کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور آج بھی وہاں اموات ہو رہی ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کر چکے ہیں اور ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، اور یہ ہماری معاشی خودمختاری کی طرف اہم قدم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25فیصد ٹیرف لگا دیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50فیصد ہوگیا غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر اسرائیلی فوج میں پھوٹ، جنرلز آپس میں لڑ پڑے سلامتی کونسل میں فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلی بحث، چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ کو بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، نامزد بینک کھلے رہیں گے: وزارت مذہبی امور
  • جشنِ آزادی کی تیاریاں،پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر سجا دیا،
  • فرٹیلائزر انڈسٹری مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پر برہم کیوں؟
  • فرح باقی بیویوں سے دُور کیوں رہتی ہیں؟ اقرار الحسن اپنی تینوں بیویوں سے متعلق اہم باتیں بتادیں
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ
  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
  • پسندیدہ کردار کے لیے ڈائیرکٹر کا شرمناک مطالبہ، اداکارہ ژالہ سرہدی نے جواب میں کیا کہا؟
  • موشن پکچر ترمیمی بل 2024 پر غور: فلم انڈسٹری میں تاخیر ختم کرنے کے لیے اہم تجاویز منظور
  • آئمہ بیگ نے خاموشی سے شادی کر لی