صدر ٹرمپ نے کمپیوٹر چپس پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ کمپیوٹر چپس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، جس سے الیکٹرونکس، گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ یہ تمام مصنوعات ڈیجیٹل دور کی توانائی فراہم کرنے والے پروسیسرز پر انحصار کرتی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا کہ ہم چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ لیکن اگر آپ امریکا میں تیار کر رہے ہیں تو آپ پر کوئی چارج نہیں ہو گا۔”
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف سے بچنے کے لیے ایپل نے 15 لاکھ آئی فون بھارت سے امریکا کیسے منگوائے؟
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے 3 ماہ قبل اپنی انتظامیہ کی سخت ترین تجارتی پالیسیوں سے بیشتر الیکٹرونکس مصنوعات کو عارضی طور پر استثنا دیا تھا۔
ریپبلکن صدر کا کہنا ہے کہ وہ کمپنیاں جو امریکا میں چپس تیار کرتی ہیں، انہیں اس درآمدی ٹیکس سے بچایا جائے گا، یاد رہے کہ کووڈ 19 کے دوران چپس کی قلت نے گاڑیوں کی قیمتوں کو بڑھایا اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بنی۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی شراکت داروں کو نیا انتباہ، درآمدی محصولات میں بھاری اضافہ متوقع
سرمایہ کاروں نے ٹرمپ کے اس اشارے کو مثبت طور پر لیا کہ ایپل اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ممکنہ طور پر ٹیرف سے چھوٹ مل سکتی ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں امریکا میں چپس اور دیگر پرزہ جات کی تیاری میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
جنوری میں صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے آغاز کے بعد بگ ٹیک کمپنیاں پہلے ہی تقریباً 1.
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف خلاف قانون قرار، بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے فیصلہ سنادیا
اب اصل سوال یہ ہے کہ آیا ٹم کُک اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ چین اور بھارت میں تیار ہونے والے کروڑوں آئی فونز کو ان ٹیرف سے محفوظ رکھ سکے گا یا نہیں، اور کیا اس سے نئی آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ کم ہو گا جو اگلے ماہ متوقع طور پر متعارف کرائے جائیں گے۔
وال اسٹریٹ بظاہر ایسا ہی سمجھتی ہے، بدھ کو ایپل کے حصص کی قیمت 5 فیصد بڑھنے کے بعد، صدرٹرمپ کے اعلان اور ٹم کُک کی موجودگی میں مزید 3 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا
اے آئی چپس بنانے والی کمپنی اینویڈیا کے حصص، جس نے حال ہی میں امریکا میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جس سے کمپنی نے ٹرمپ کی دوسری مدت کے آغاز سے اب تک ایک کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو حاصل کی ہے۔
چپس کی صنعت میں نمایاں کمپنی انٹیل کے حصص، جو کچھ عرصے سے مشکلات کا شکار ہے، وہ بھی بڑھ گئے، دنیا بھر میں کمپیوٹر چپس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ورلڈ سیمی کنڈکٹر ٹریڈ اسٹیٹسٹکس کے مطابق جون تک کے سال میں اس کی فروخت میں 19.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی
صدر ٹرمپ کے یہ نئے ٹیرف منصوبے اس پالیسی سے نمایاں طور پر مختلف ہیں جو سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران کمپیوٹر چپس کی امریکی پیداوار کو بحال کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔
جو بائیڈن سے اقتدار سنبھالنے کے بعد، صدر ٹرمپ نے ٹیرف کو گھریلو پیداوار بڑھانے کے لیے بطور ترغیب استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چپس کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کا خطرہ کمپنیوں کو مجبور کرے گا کہ وہ اپنی فیکٹریاں امریکا میں قائم کریں، حالانکہ اس سے ان کے منافع میں کمی اور صارفین کے لیے موبائل فونز، ٹی وی اور ریفریجریٹرز کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی، راہول گاندھی نے کیا وجہ بتائی؟
اس کے برعکس، سابق صدر بائیڈن نے چپس اینڈ سائنس ایکٹ 2022 پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی معاونت، ٹیکس کریڈٹ اور دیگر مراعات دی گئیں تاکہ نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے، یہ وہ حکمت عملی تھی، جس کی صدر ٹرمپ کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی صدر ایپل اینویڈیا اے آئی چپس بھارت ٹم کک ٹیرف جو بائیڈن چین ڈونلڈ ٹرمپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر ایپل بھارت ٹم کک ٹیرف جو بائیڈن چین ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاری امریکا میں مزید پڑھیں فیصد ٹیرف کی قیمتوں اضافے کا اور دیگر ٹرمپ کی ٹرمپ کے کی صدر کے بعد چپس کی کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم