اچکزئی، اختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
محمود خان اچکزئی اوراختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔متحدہ اپوزیشن نے تصدیق کردی۔
اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوتحال پر مشاورت ہوگی۔
تحریک انصاف کے سیکریٹر ی جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےبانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔
عدم حاضری پر انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے ساتویں بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ڈی ایس پی نے ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان سے وارنٹ کی تعمیل کروالی ہے۔
دوسری طرف علیمہ خان کو آج بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان کا بارش میں گورکھپور ناکے پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک جام رہا۔