پاکستانی فیشن ڈیزائنر و اداکار ایچ ایس وائے نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے پاکستان کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے کمر کس لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن شہریار نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز ’ڈیلی بوائز‘ میں ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے متعدد فنکار کام کر چکے ہیں مگر ایچ ایس وائے بطور ڈیزائنر ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیلی بوائز‘ سیریز کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔
اس سیریز کے پہلے سیزن میں ایچ ایس وائے 8 ویں اور 9 ویں قسط میں نظر آئیں گے۔
فیشن ڈیزائنر نے انہی 2 اقساط کے لیے مرکزی اداکاروں پورنا جگن ناتھن، ساگر شیخ اور زین صالح کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے ہیں۔
یاد رہے کہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2021ء میں ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ سے کیا تھا۔
اس کے بعد 2022ء میں انہوں نے فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے ہالی ووڈ میں
پڑھیں:
ٹی 20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 2o میچ آج شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے اور وہ جلد وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو کم اسکور پر محدود کرنا چاہتے ہیں۔
یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے، بنگلہ دیش نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے، اس لیے پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے تاکہ سیریز برابر ہوسکے۔
پاکستانی ٹیم میں آج نوجوان کھلاڑیوں کو پھر موقع دیا گیا ہے۔ فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرکے صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاکستان ٹی 20سیریز