راہول ڈریوڈ انجری کے بعد بیساکھیاں استعمال کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے آئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔
اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔