اسلام آباد میں سکیورٹی ڈیوٹی ہائی الرٹ، اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سٹی 42 : ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔
ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔
محمد سرفراز ورک نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں،اداروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہوں گے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
محمد سرفراز ورک نے کہا کہ گردونواح پر کڑی نظر رکھی جائے گی، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اپنے سینئر ز کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریڈ زون میں داخل ہونے والی متعلقہ گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، غیر متعلقہ گاڑیوں کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں متعلقہ اشخاص انٹری کارڈز کے ذریعے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت ہو گ، غیر متعلقہ اشخاص کو ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: داخلے کی اجازت کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔
اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنادیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اس اپیل کو تقرری قانونی ثابت کرنے کیلیے دائر کیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آج ایک محفوظ فیصلے سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔