سری دیوی کی فلم مام کے سیکوئل کی تصدیق، سجل علی فلم میں شامل ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اب سری دیوی کی آخری فلم مام جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، کے سیکوئل کے بارے میں چرچے ہورہے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس میں اداکاری کریں گی جبکہ فلم کے سیکوئل کی تصدیق پروڈیوسر بونی کپور نے خود کی ہے۔
A post common by Instant Bollywood (@instantbollywood)
اتوار کو آئیفا 2025 کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بونی کپور نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ سری دیوی کی آخری فلم مام کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
گرین کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا، ’میں نے خوشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں- آرچیز، لویاپا اور نادانیاں، اور نو انٹری کے بعد اس کے ساتھ بھی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ خوشی کے ساتھ ایک فلم ہوگی، جو مام 2 ہو سکتی ہے۔
A post common by The Cosmo Pakistan ???????? (@thecosmopak)
بونی کپور نے نادانیاں میں خوشی کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ ’وہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہے اُمید ہے کہ اس کی والدہ طرح وہ تمام زبانوں میں کام میں سرفہرست رہے اور کامیاب رہے‘۔
یاد رہے کہ فلم مام میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا تاہم اس کے سیکوئل میں سجل علی بھی شامل ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بونی کپور نے کے سیکوئل کی سری دیوی کی فلم مام
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔