Daily Mumtaz:
2025-07-25@03:11:00 GMT

دہشتگردی،نیشنل ایکشن پلان پارٹ ٹوکی تشکیل ناگزیر

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

دہشتگردی،نیشنل ایکشن پلان پارٹ ٹوکی تشکیل ناگزیر

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس کے المناک واقعہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ کا اہم دورہ کیاہے جہاں انہیں اس واقعہ اور آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی پبلک سکول پشاور کے واقعہ کے واقعہ کیبعد جعفر ایکسپریس کا اغواء اوردہشت گردی ایک بڑی اور سنگین واقعہ ہے ،بعض تجزیہ نگاراسے پاکستان کا نائن الیون بھی قراردے رہے ہیں جب کہ کچھ عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ایساپروپیگنڈا کررہے ہیں جو کسی طورپر انہیں زیب نہیں دیتا،ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے اندردہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسی طرح کا اتفاق رائے پیداکیاجائے جیسا2014میں اے پی ایس واقعہ کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کیاتھااورتحریک انصاف نے تمام تراختلافات کے باوجود نہ صرف اپنادھرناختم کردیاتھابلکہ وزیراعظم کی طرف بلائی گئی اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تھی جس کے نتیجے میں ایک نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیاگیا جس پر عملدرآمدکے نتیجے میں دوسے تین سال کے عرصے میں پاکستان سے نوے فیصدتک دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،اے پی ایس کا واقعہ ہویاجعفرایکسپریس ،ان کے تانے بانے نئی دہلی اور کابل سے ملتے ہیں،پاکستان کے دشمن ملک کے اندردہشتگردی کے لیے سرگرم رہتے ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں جو گفتگو کی ہے اس میں انہوں نے قومی اتحاداور یکجہتی کی بات کی ہے،انہیں آگے بڑھ کرتین اقدامات کرناپڑیں گے سب سے پہلے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کااجلاس بلایاجائے جس میں فوجی قیادت کے علاوہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بلاکر لائحہ عمل طے کیاجائے،دوسرا انہیں پارلیمنٹ کاان کیمرہ اجلاس بلاکر ساری صورتحال پر بحث کرانی چاہئیاور اس کی روشنی میں جو تجاویزآئیں ان پر عمل کرتے ہوئے ایک اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالات بہتربنانے کے لیے فوجی کاررائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اندازمیں مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیارکرکے دیجب کہ انہیں تیسراکام یہ کرناپڑے گا کہ فوری طورپر آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے جس میں بڑی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کو بھی مدعوکیاجائے ،تحریک انصاف کی خیبرپختونخوامیں حکومت ہے اور خیبرپختونخوا بھی دہشت گردی کی زد میں ہے جب کہ بھارت اور افغانستان کی مداخلت اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے ٹھوس شواہداور ثبوت امریکہ سمیت دیگرعالمی قوتوں کو دکھائے جائیں ،علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کی مذمت میں ایک متفقہ قراردادبھی منظورکی گئی ہے جو اس بات کا واضح اعلان ہے کہ پاکستان کی منتخب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے بی ایل اے کی کارروائی کی مذمت کی ہیاور اسی بات کو بنیادپر تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیارکرکے سامنے لائیں،اسمبلی کے اجلاس میں کچھ غیرسنجیدہ اندازمیں سیاسی باتیں بھی ہوئی ہیں اورسیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،ایک دوسرے کو شرم وحیادلانے جیسے فقرے بھی استعمال کئے گئے ،حالانکہ جعفرایکسپریس کا واقعہ معمولی نوعیت کانہیں اوراسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کامظاہرہ کرتیہوئے ٹھوس تجاویزدینی چاہئیں۔

 

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن

اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں جبکہ کئی دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔


ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جا سکے۔
عرفان میمن نے مزید کہا کہ جس علاقے میں چینی مہنگی بیچی گئی، وہاں کے متعلقہ افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ایریاز کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ  18 دسمبر  سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، پنجاب میں طوفانی بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کو ناگزیر قرار دے دیا
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال