دوران غسل امجد صابری کو مسکراتے دیکھ کر چونک گیا ، ایسا منظر کبھی نہیںدیکھا ،رمضان چھیپا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا نے مرحوم قوال امجد صابری کے غسل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔چھیپا فاؤنڈیشن کے بانی رمضان چھیپا نے ایک ٹی وی پروگرام میں امجد صابری کے غسل کے دوران پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کیا۔
رمضان چھیپا نے بتایا کہ ’جب بھی میں کسی میت کو غسل دیتا ہوں تو مختلف چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں، جب میں امجد صابری کو غسل دے رہا تھا تو اچانک میں پیچھے ہٹ گیا کیونکہ میں نے دیکھا کہ وہ مسکرا رہے تھے، میں کانپ گیا اور فوراً ان کے اہلخانہ کو بلایا، انہوں نے بھی یہ منظر دیکھا اور دعا کرنے لگے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسی چیزوں کی حقیقت صرف خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن ہمیں اکثر مختلف نشانیاں نظر آتی ہیں، بعض اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ کسی میت کے چہرے پر تکلیف کے آثار ہوتے ہیں جب کہ بعض خوش نصیب مسکراتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوتے ہیں‘۔
رمضان چھیپا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔کچھ صارفین نے رمضان چھیپا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ذاتی اور روحانی باتوں کو میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے، بعض نے اس بیان کو مبالغہ آرائی قرار دیا۔
واضح رہے کہ امجد صابری کا تعلق پاکستان کے نامور صوفی قوال صابر برادران کے خاندان سے تھا، وہ اپنی قوالیوں تاجدارِ حرم اور بھر دو جھولی کی بدولت عالمی شہرت رکھتے تھے۔
39 سالہ امجد صابری کو 2016 میں رمضان المبارک کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ انہوں نے 5 بچوں اور 2 بیواؤں کو سوگوار چھوڑا۔
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان چھیپا
پڑھیں:
ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے، جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔