دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سےکچلنا ہوگا، رؤف حسن
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امن کانفرنس میں حکومت کو بلایا جائے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ راہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سیاست میں ہمیشہ لچک دکھانا پڑتی ہے، ملک مقدم ہے، ہم سب نے ملک کے لیے کام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچلنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچلنا ہوگا، ہم قومی امن کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں ،جس میں تمام مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے گی، امن کانفرنس میں حکومت کو بلایا جائے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ راہنما تحریک انصاف کہنا تھا کہ حکومت کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سیاست میں ہمیشہ لچک دکھانا پڑتی ہے، ملک مقدم ہے، ہم سب نے ملک کے لیے کام کرنا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے جہاں وہ ہیں، حکومت تحریک انصاف کے لوگوں کو غدار کہہ رہی ہے، ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت گریبان میں جھانکے اور ماحول کو بہتر بنائے، یہ موقع ہے سب بیٹھ کر ملک کے مفاد میں پالیسی بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جو بھی آپریشن ہوگا، تحریک انصاف ساتھ دے گی، سیاست میں ہر چیز کا ریویو ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہنما تحریک انصاف فیصلہ نہیں ہوا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
لاہور:پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔
اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا۔ اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔