وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ شہری گل خان نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ شہری کی 22 اے کی پہلی درخواست عدالت کی جانب سے عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جواب عدالت میں جمع کے خلاف مقدمے درخواست پر کی جانب سے
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔