وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہو گی جس میں پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔