اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے  آل پاکستان نیوز  پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔اے پی این ایس نے پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں۔جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اے پی این ایس نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات 

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔امید ہے اے پی این ایس کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور عوام کو درست اور مستند معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد:

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔

چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستون ہیں، بین الاقوامی پارلمانی اسپیکرز کانفرنس کے قیام سے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ بین الاقوامی کوششوں سے ہی ممکن ہے، کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی کا اہم قدم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کے اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، سیؤل اعلامیہ امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا خاکہ ہے، جہاں مؤثر سفارتکاری ہو، وہیں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دے کر دنیا کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا
  • ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • وفاقی وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینکنگ وفود سے اہم ملاقاتیں
  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال