کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔
ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟
ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی ہیں، ان پر شلوار اچھی لگے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیشن اور لباس کا انتخاب کرنے سے قبل ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال کو نظر میں رکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق چھوٹے قد اور بھاری بھر کم خواتین پر بھی ’فرشی شلوار‘ اچھی نہیں لگے گی۔ ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی شخصیت، اپنی جسامت،عمر اور خدوخال دیکھ کر فیشن کو اپنانا چاہیے۔
ان کی بات سے زیادہ تر افراد نے اتفاق کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ واقعی ہر لباس اور فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا۔
ان سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اپنے رمضان شو میں ’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ پر بات کر چکے تھے۔
فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر بھی آگئے اور انہوں نے گیم شو میں شریک مہمانوں اداکار اعجاز اسلم اور شعیب ملک سے بھی پوچھا کہ وہ فرشی شلوار کیوں نہیں پہن کر آئے؟
View this post on InstagramA post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)
فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ شلوار سے ہوا بھی آتی ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
اس سے قبل چند دن پہلے فہد مصطفیٰ نے اسی گیم شو میں شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ ’فرشی شلوار‘ کیاہے؟ جس پر انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں بڑے پانچوں والی جو شلواریں ہوتی تھیں، انہیں فرشی شلوار کہا جاتا تھا۔
اور اب ماریہ بی نے واضح کیا ہے کہ ’فرشی شلوار‘ ہر خاتون کے لیے مناسب نہیں، ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھ کر لباس پہننا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Dress decode (@dress.
مزیدپڑھیں:پشاور: مسجد کی دیوار کے قریب ہونیوالےد ھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیرشاکرانتقال کرگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماریہ بی نے فرشی شلوار اپنی جسامت فہد مصطفی انہوں نے ہر خاتون کے لیے تھا کہ
پڑھیں:
ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل شکوہ میں ثانیہ کا کردار ادا کرنے کی وجہ بیان کی تھی، شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل(کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں، ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔