اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس نے پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اے پی این ایس نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور عوام کو درست اور مستند معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اے پی این ایس نے کہا کہ کے فروغ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔