خیبر پختونخوا، برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں شرپسند فرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی حملہ کیا پولیس نے کر دیا
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔