وحدت یوتھ کراچی کے تحت سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ شرکائے کانفرنس نے مولانا سفیر علی نقوی کے زیرِ اقتداء نمازِ مغربین ادا کی۔ کانفرنس میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، آصف علی، حیدر علی، ساجن علی بروہی، شجاعت حسین نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس نے تلاوتِ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) سے کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں، نامور علمائے کرام، ملی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤنز ذمہ داران، ممبران و تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کراچی صدر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا، خالد خورشید نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چئیرمن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید سے پشاور میں ملاقات کی اور اہم علاقائی اور سیاسی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم وفد کی قیادت سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں علاقے کی زمینوں کو لیز پر دینے کے حوالے سے سخت اور اصولی موقف اپنانے اور اس پر ملکر عوامی امنگوں کے مطابق مزاحمت کرنے پر اتفاق ہوا۔ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چئیرمن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔