نیشنل ایکشن پلان 2 چھوڑیں، پہلے والے پر مکمل عملدرآمد کرلیں، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افطار ڈنر کے موقع پر افغان قونصلر جنرل سے اس بارے میں بات کی ہے، دیر آید درست آید، اس اہم ایشو پر بات ہونی چاہیے، توقع ہے کہ معاملات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہمیں ان دونوں صوبوں میں امن کے لیے کام کرنا ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغان مہاجرین کو نیشنلٹی دینا بہت مشکل ہے کیونکہ اس کے لیے پورا میکنزم بنایا جاتا ہے، وزارت داخلہ نے جو پالیسی دی ہے اس پر اجلاس منعقد کرنا چاہیے کیونکہ اگر سرحد بند ہے تو پھر افغان مہاجرین کیسے واپس جائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، کسی بھی ملک میں کسی دوسرے ملک کے باشندے دہشت گردی میں ملوث ہوں تو سختی ہوتی ہے، ہم پاکستان میں امن چاہتے اور افغانستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں، ان سے بات کرنے گیا کہ مل کر قیام امن کے لیے کام کریں، مولانافضل الرحمٰن نے قیام امن کے لیے کمٹمنٹ کی جبکہ پرویزخٹک بھی کردار ادا کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شراکت اقتدار پر بات کی، خیبرپختونخوا کے حوالے سے معاملات پر قدرے اطمینان ہے، پنجاب کے حالات مختلف ہیں ان پر بات چیت ہوگی ، مسلم لیگ(ن)شراکت اقتدار کے فارمولے اور معاہدے پر عمل کرے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ٹو کو چھوڑیں ون پر کونسا پورا عمل درآمد ہوا، دوسرا نیشنل ایکشن پلان بنانے سے پہلے ون والے پر عمل کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا نیشنل ایکشن پلان پر بات کے لیے
پڑھیں:
گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر ضرور ہیں مگر پہلے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔
علماء، مشائخ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ گلی گلی، محلے محلے جا کر پارٹی کی مہم خود چلاؤں گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی اب کسی کو بھی سیاسی میدان میں کھلا موقع نہیں دے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب آئیں گے، جہاں وہ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کریں گے اور کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت کاشتکاروں کو مکمل طور پر دی جائے کیونکہ پنجاب کے کسان اس وقت بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرِاعظم بنانا میرا مشن ہے، اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام ضرور واپس حاصل کرے گی۔