کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ملیر میں خود سوزی کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والا شخص دوران جان کی بازی ہار گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ واقعہ کھوکھرا پار 5 نمبر چمن کالونی میں پیر کی صبح ایک گھر کے باہر پیش آیا جس میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی تھی۔تاہم، وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کے نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران دو ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں بھی ذخیرہ کر رکھا تھا تاکہ رات کے وقت گیس پروفائلنگ کے دوران بھی جنریٹر کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جا سکے۔ کارروائی میں معلوم ہوا کہ مجموعی کنیکٹڈ لوڈ 188 کیوبک فٹ فی گھنٹہ تھا۔
حکام کے مطابق، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ان سے واجب الادا گیس چوری کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔