ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات تھے، انہیں اپنے گھر پہاڑپور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
پولیس نے موقع سے شواہد لے کر واقعہ کی نوعیت بارے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔