پنجاب میں ہر حاملہ خاتون اور نومولود کی ماں کو 23 ہزار روپے ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’آغوش‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو’آغوش‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں’آغوش‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔
’آغوش‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔
آغوش پروگرام کے تحت رقم کیسے ملے گی؟حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ حاملہ خاتون کوبچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لیے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ’آغوش’ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔
حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر1500 روپے ملیں گے جبکہ ٹوٹل 6 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ’آغوش‘ پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4 ہزار روپے کا تحفہ ملے گا۔ پیدائش کے بعد 15 دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیے جائیں گے۔
’آغوش‘ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4 ہزار روپے، ہر بار 2ہزارروپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لیے خصوصی ٹال فری نمبر 1221بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے۔ حکومت اپنا فرض ادا کرے گی۔ اسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سرکاری وسائل پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔ صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں۔’آغوش‘ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروگرام کے تحت مریم نوازشریف روپے ملیں گے ہزار روپے جائیں گے
پڑھیں:
بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں ڈیوٹی کے معاملے پر خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برسا منڈا میڈیکل کالج کے لیبر روم میں ڈیوٹی اوقات کے تنازع پر 2انٹرن ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں شدید ہنگامہ برپا ہوگیا اور جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا لیبر روم ڈیوٹی کے معاملات سے شروع ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انٹرن ڈاکٹروں کو خاتون ڈاکٹر کو دھکے دیتے اور حملہ کرتے دیکھا گیا، جب کہ نرسنگ اسٹاف نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔