امریکہ و اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ںے امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذاکرات میں جماعت اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے شہید کردیا گیا ہے، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے، غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام پاکستانی اس احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
اپریل کے اختتام پر ایک خوبصورت فلکی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب ہلال نما چاند سیاروں زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) اور عطارد (Mercury) کے ساتھ مشرقی افق پر ایک ساتھ نظر آئے گا۔
یہ نظارہ 25 اپریل جمعہ کو علیٰ الصبح دکھائی دے گا، اور ان چاروں اجرامِ فلکی کو بغیر دور بین کے دیکھا جا سکے گا۔ البتہ عطارد اپنی مدھم روشنی اور کم بلندی کے باعث مشکل سے نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اس منظر کو ’آسمانی مسکراہٹ‘ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں چاند مسکراہٹ اور زہرہ و زحل آنکھوں کے طور پر نظر آئیں گے۔ تاہم، شمالی امریکا میں یہ منظر اس انداز سے واضح نہیں ہوگا۔
یہ مظاہرہ صرف ایک صبح کے لیے ہوگا، جبکہ چاند، زہرہ اور زحل کی اگلی قریبی موجودگی 23 مئی کو متوقع ہے، جو ایک اور صبح کے وقت کا نظارہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجرام فلکی چاند زحل زہرہ عطارد