کسٹم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ غلط قرار دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے میسرز اسٹیل وژن کی جانب سے کلیئر ہونے والے 7 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کے چھالیہ کے 8 کنٹینرز کی کلیئرنس روک دی ہے۔ 3
کسٹمز پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ حکام کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں درآمد ہونے والی چھالیہ کے ریلیز آرڈرز جاری کردیے گئے تھے لیکن کسٹم حکام نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ طویل سمندری سفر کے باعث درآمد ہونے والی چھالیہ میں افلاٹوکسن مواد شامل ہونے سے زہریلا پن آسکتا ہے.
اس خطرے کے پیش نظر کسٹمز حکام نے مضرصحت چھالیہ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرنے سے انکار کردیا ہے.
کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ طویل سمندری سفر کے دوران نمی کی بلند سطح کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے چھالیہ میں بھاری مقدار میں افلاٹوکسین بڑھنے سے زہریلے مرکبات اور آلودہ ہونے کا امکان ہوتا ہے.
لمبے سمندری سفر کی وجہ سے ان زہریلے مادوں کی سطح آسانی سے حفاظتی حدود سے تجاوز کر سکتی ہے، جس سے چھالیہ کااستعمال بہت زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھالیہ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی اجازت دینے پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی، جس میں تہران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں حیفا آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کے لمحات دکھائے گئے۔ جنگ کے دوران اس ویڈیو کی نشریات پر پابندی تھی، لیکن لگتا ہے کہ صہیونی رژیم کے میڈیا سنسر شپ سروس نے اب اسے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جاری جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے حیفا آئل ریفائنری اور کئی دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ پلانٹ پٹروکیمیکل کمپنی "بازان" کی ملکیت میں ہے اور حیفا بندرگاہ کے ساحل پر واقع ہے۔ جو فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں تیل کی سب سے بڑا پلانٹ ہے۔