اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے دوران، میزبان ملک کی مسلح فواج کے سربراہ، حکومتی حکام، پاکستان کے ہائی کمشنر اور آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، جاپان، سعودی عرب، ملائیشیا، روس، سری لنکا، برطانیہ، امریکہ کے سفیروں/نمائندوں، اور مقامی لوگوں نے جہاز کا دورہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھارت کیخلاف جنگ کے بعد ایئر فورس کے جوانوں کی دلچسپ شکایت بتا دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق ایئر چیف سہیل امان نے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے سنوبر انسٹی ٹیوٹ راونڈ ٹیبل میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کیخلاف جنگ کے بعد پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے صرف ایک ہی شکایت کی ہے کہ آپ نے ہمیں تربیتی مشقوں میں زیادہ ٹف ٹائم دیا ہے جبکہ بھارتیوں نے جنگ میں ہم اتنا ٹف ٹائم نہیں دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر چیف سہیل امان کا کہناتھا کہ جے ٹین ، رافیل ، میٹیور اور پی ایل 15 میں زیادہ فرق نہیں ہے ، لیکن اہم یہ ہے کہ آپ ان کا استعمال کس طرح کرتے ہیں، مستقبل میں سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ تمام اثاثوں کو یکجا کرنا چاہیے اور اچھی ٹریننگ کرنی چاہیے ، ہماری خوش قسمتی ہے کہ بھارت نے ان میں سے کچھ بھی نہیں کیا، رافیل ایک جہاز ہے ، اسے کیسے استعمال کیا جائے اور کون استعمال کرے گا یہ معنی رکھتا ہے ۔
وٹامن ڈرپس سے جوان اور گورا ہونے کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ مشی خان کا بیان وائرل
"...The only complaint the boys (PAF pilots) had was that you gave us a much tougher time in (training) exercises than the Indians did in actual combat..."
- Former Air Chief Sohail Aman speaking at Sanober Institutes Roundtable on Operation Bunyanum Marsoos. pic.twitter.com/L9mbvp1zia
مزید :