انڈیا جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیما حیدر نے اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔
سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحتمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیما اور سچن سے پیار کرتے ہیں، ان کے لیے یہ جشن کا لمحہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے سچن کی بیٹی کا نام تجویز کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جانے والی سیما حیدر یوٹیوب چینلز سے اب کتنے پیسے کما رہی ہیں؟
یاد رہے کہ سیما حیدر ایک پاکستانی خاتون ہے، جسے پب جی کھیلتے ہوئے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن سے محبت ہو گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے 2023 میں بھارت میں داخل ہوئی تھیں تاکہ وہ سچن مینا سے شادی کر سکیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا جو اب ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ سیما حیدر کے اپنے پہلے شوہر غلام حیدر سے 4 بچے ہیں۔ ان کے 8 سالہ بیٹے کا نام پہلے فرحان علی تھا اور اب اس کا نام راج ہے، جب کہ ان کی بیٹیوں 6 سالہ فروا، 4 سالہ فریحہ بتول اور فرح کا نام بدل کر پریانکا، منی اور پری رکھا گیا ہے۔ جبکہ اپنے بھارتی شوہر سے یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیما حیدر سیما حیدر بچے سیما حیدر بیٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیما حیدر بچے سیما حیدر بیٹی سیما حیدر کے کا نام
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔