عوام کی آراء کو حکومت تک پہچانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
آزاد کشمیر کے آفیسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ مثبت چیز کو خبر بنائیں، سچ کو پروموٹ کریں اور معاشرے کا مثبت چہرہ لوگوں کو دکھایا جائے۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال کیوجہ سے فیک نیوز اور سماجی پولرائزیشن جیسے مسائل نے جنم لیا ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے لینڈ سکیپ تبدیل ہو رہا ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ محکمہ اطلاعات کے افسران حکومت کی نیک نامی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سوشل میڈیا کے دور میں جدید ٹولز کو بروئے کار لایا جائے، اپنی استعداد کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے آفیسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ناظم اطلاعات محمد بشیر مرزا، محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی افسران نے وزیر اطلاعات کو اپنی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی۔ وزیر اطلاعات نے مجموعی طور پر محکمہ اطلاعات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے محکمانہ آفیسران کو ہدایت کی کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ریاست بھر میں لگائے گئے ترقیاتی کاموں کی بھرپور تشہیر کی جائے اور مستند معلومات عوام تک پہنچائی جائیں۔ عوام کی آراء کو حکومت تک پہچانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا سے روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا آن لائن ماحول تخلیق کرنے کی ضرورت ہے جو ہماری فلاح و بہبود اور سماجی ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے بجائے مزید اضافہ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ اطلاعات سوشل میڈیا کے وزیر اطلاعات
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔