یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پابندی کے حوالے سےمثبت پیش رفت ہوگی، جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
سی اے اے حکام نے کہا کہ یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری مل جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی ائیرلائنز سمیت تمام پاکستانی برطانیہ میں پی آئی اے
پڑھیں:
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
لاہور:پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل کابینہ سے منظوری ہوچکا ہے جبکہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔
پنجاب زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ میں کمیٹی نے ترامیم منظوری کر لی ہے جس کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔ بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس ختم کرنے پر فوری نافذ العمل ہوگا۔
زرعی انکم ٹیکس بل کی سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایکٹ کے سیکشن 4-A کی شق (h) بھی حذف کرنے کی تجویز ہے۔
مویشیوں سے حاصل آمدنی کو زرعی آمدن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک ٹیکس کے علاوہ زرعی ٹیکس برقرار رہیں گے، زرعی انکم ٹیکس میں جرمانے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔