لاہور: 14سال پرانی گھریلو ملازمائیں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور میں کے علاقے ڈیفنس سے 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 14 سال سے کام کرنے والی دو گھریلو ملازمائیں واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں، پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا، گھر میں 14 سال سے ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ بناکر واردات کروائی ۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ عثمان بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، دونوں ملازمائیں واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشریٰ نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیا کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکوؤں نے سونا ایک زیورات کی دکان پر فروخت کردیا تھا جسے برآمد کرلیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔
سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq
— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025