پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے.پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ **سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے دہشت گردی کے نے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔