اسلام آباد میں پولن الرجی میں مسلسل اضافہ، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ مقدار 45 ہزار 916 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
فضا میں پولن کی مقدار بڑھنے کے بعد شہریوں میں الرجی کے مرض کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسپتالوں میں الرجی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو لازمی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار 628 اور سیکٹر ای ایٹ میں 11 ہزار 19 اور سیکٹر ایف ٹین میں بھی پولن کی مقدار 8 ہزار 251 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولن کے ذرات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے شہری احتیاط کریں اور خاص طور پر پولن الرجی کے مریض ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

پولن الرجی کیا ہے؟
پولن الرجی، جسے ’’ہے فیور‘‘ یا ’’سیزنل الرجی‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی الرجی ہے جو پولن (پھولوں، درختوں اور گھاس کے ذرات) کے باعث ہوتی ہے۔ جب یہ پولن ذرات ہوا کے ذریعے انسان کے ناک، منہ یا آنکھوں میں داخل ہوتے ہیں، تو جسم کا مدافعتی نظام انہیں خطرہ سمجھ کر رد عمل دکھاتا ہے، جس سے الرجی کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

پولن الرجی کا بنیادی سبب جسم کا مدافعتی نظام ہے، جو پولن کو خطرناک سمجھ کر اس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ اس عمل کے دوران، جسم ’’ہسٹامائن‘‘ نامی کیمیکل خارج کرتا ہے، جو الرجی کی علامات کا باعث بنتا ہے۔ یہ الرجی عام طور پر ان لوگوں کو ہوتی ہے جن کا مدافعتی نظام حساس ہوتا ہے یا جنہیں الرجی کی فیملی ہسٹری ہوتی ہے۔
پولن الرجی کی چند عام علامات میں شامل ہیں:
ناک بہنا یا ناک کا بند ہونا
چھینکیں آنا
آنکھوں میں خارش، سرخی یا پانی آنا
گلے میں خراش یا کھانسی
سر درد یا تھکاوٹ
پولن الرجی سے بچاؤ کے طریقے

گھر کے اندر رہیں: خاص طور پر صبح کے اوقات میں، جب پولن کی مقدار ہوا میں زیادہ ہوتی ہے۔
کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں: تاکہ پولن ذرات گھر کے اندر نہ آ سکیں۔
ماسک پہنیں: باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال پولن ذرات کو سانس کے ذریعے اندر جانے سے روک سکتا ہے۔
کپڑے اور بال دھوئیں: باہر سے آنے کے بعد کپڑے اور بال دھو لیں تاکہ پولن ذرات دور ہو جائیں۔
اینٹی ہسٹامائن ادویات: ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی الرجی ادویات کا استعمال علامات کو کم کر سکتا ہے۔

پولن الرجی کا علاج

اگر علامات شدید ہوں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر آپ کو اینٹی الرجی ادویات، ناک کے اسپرے، یا الرجی شاٹس (Immunotherapy) تجویز کرسکتے ہیں، جو طویل مدتی علاج کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

پولن الرجی اگرچہ تکلیف دہ ہو سکتی ہے، لیکن احتیاطی تدابیر اور مناسب علاج کے ذریعے اس کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولن الرجی میں پولن

پڑھیں:

بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔

کامران ٹیسوری کا بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے معذور بچے کا علاج کروانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے نقصان میں مسلسل اضافہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں مسلسل دوسرے روز کئی ہزار کا اضافہ
  • پپیتا
  • پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی
  • ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم
  • ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا: وزیراعظم
  • ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم
  • بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: مریم نواز
  • پہلگام حملہ ایک منصوبہ بند کوشش معلوم ہوتی ہے، محبوبہ مفتی
  • دنیا کو 22 سال خدمات فراہم کرنے کے بعد اسکائپ کل ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا