راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بھارت سےواپس آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی کےبعدبھارت سےپاکستانی مریضوں کوعلاج ادھوراچھوڑکرواپس بھیج دیاگیا،ٹرانسپلانٹ ودیگرامراض میں مبتلامریضوں کاپنجاب میں علاج یقینی بنانےکافیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ  مریم نواز بھارت سےادھورےعلاج کیساتھ آنیوالےمریضوں کےمفت علاج کاحکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت سےآنےوالےمریضوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔
 

پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز، رنگا رنگ تقاریب، پرچموں کی بہار
  • عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت؟ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا
  • مریم نواز کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کا حکم 
  • ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری، شاعر مشرق کوخراجِ عقیدت پیش کیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین
  • نوازشریف، مریم نواز سے سفیر امارات کی ملاقات، اشتراک کو وسعت دینے کے خواہاں: وزیراعلیٰ
  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت