2025-11-08@17:10:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2356
«مائننگ کے لیے استعمال کر»:
سندھ حکومت نے HPV ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کیے ہیں، باوجود اس کے کہ حالیہ ویکسین مہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے۔ یہ ویکسین 2026 سے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کی جائے گی۔ ستمبر 2023 میں سندھ بھر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم کا مقصد 9 سے 15 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانا تھا، تاہم مہم میں والدین کی جانب سے عدم اعتماد اور انکار کے سبب اس کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسین کی شرح بہت کم رہی؛ کیماڑی میں صرف 16 فیصد، ضلع شرقی میں 37 فیصد، اور ضلع جنوبی میں 39 فیصد لڑکیوں کو ہی...
(فائل فوٹو) اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔ خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...
ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا...
امریکا نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک روز قبل اسی نوعیت کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع نوٹس کے مطابق، امریکا نے احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد ’اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ‘ کی حیثیت ختم کر دی ہے۔ احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: شامی صدر احمد الشرع کا روس کا پہلا دورہ، بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ متوقع اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے احمد الشرع پر...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
پاکستان سائنسی میدان میں ہونے والی جدت اور تحقیق کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہے مگر جامعہ کراچی کے طلبا نے اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسراور سپ ڈوز جیسی ایجادات کر کے سب کو حیران کردیا۔ جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے صحت عامہ کے شعبے میں جدید سائنسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے متعدد منفرد اور کارآمد ایجادات پیش کیں۔ یہ آلات جدید سائنسی تحقیق، انسان دوست ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں Sip dose , Anti Depressant Goggles, Smart medicine Dispenser اور Cool Pod جیسے منصوبے شامل ہیں، جنہیں ماہرین نے نہ صرف سراہا بلکہ انہیں پاکستان میں سائنسی...
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔ صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے...
پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر عزت ماب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسائل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم...
آسٹریلیا کی وِکٹورین پریمیئر کرکٹ میں کھیلنے والے سابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ (گیند سے چھیڑ چھاڑ) کے الزام میں 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر، جو مقامی کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے، پر میچ آفیشلز نے گیند کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر 5 میچز کی معطلی کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیے ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پی ایس ایل میں مختلف...
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے 27ویں آئینی ترمیم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ یہ وعدہ پورا کررہے ہیں جس کے بعد یہ ترمیم اب صرف ایک جماعت کا مطالبہ نہیں بلکہ ’پاکستان کی ناگزیر ضرورت‘ بن چکی ہے۔ وی نیوز ایکسکلیوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے دوران مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم شقوں پر بات ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں وقفہ کیوں کیا گیا؟ مصطفیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ اور ویری فکیشن مکینزم کے قواعد و ضوابط پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ترکیہ کی درخواست پر یہ مذاکرات آخری موقع کے طور پر جاری رکھے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور سرحدی امن کے لیے کوئی قابلِ عمل نظام تشکیل دیا جا سکے۔اس سے قبل دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو پاکستان کے ایک نکاتی مطالبے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ مذاکرات کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں فریقین نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ اور ویری فکیشن مکینزم کے قواعد و ضوابط پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ترکیہ کی درخواست پر یہ مذاکرات آخری موقع کے طور پر جاری رکھے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور سرحدی امن کے لیے کوئی قابلِ عمل نظام تشکیل دیا جا سکے۔اس سے قبل دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو پاکستان کے ایک نکاتی مطالبے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ مذاکرات کے دوران...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق...
نائب صدر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔ رانا مشہود نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا ان کے مطابق پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں کھیل سمیت تمام شعبوں میں مواقع فراہم کر...
گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے لیکن اب نئی ترامیم کے موقعے پر ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا 26ویں ترمیم سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت اصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزرا، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ترکیبیں استعمال کیں۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا تھا کہ...
اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا۔مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستان کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد شرکت کرے گا، مذاکرات میں دہشت گردی اور سرحدی دراندازی کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں منعقد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کا اعلی سطحی وفد استنبول روانہ ہوگا .جس میں اعلی عسکری حکام اور دفترِ خارجہ کے افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ایک...
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت کے 35 روزہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ موجودہ بحران کے دوران انتظامیہ نے چھٹیوں کے موسم میں ہوائی سفر میں شدید افراتفری اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معطلی کے خدشات سے خبردار کیا ہے تاکہ کانگریس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم وفاقی ایجنسیاں 30 ستمبر کے بعد سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے کے باعث معطل ہیں، اور لاکھوں امریکیوں کے لیے خوراک کے اخراجات میں مدد دینے والے فلاحی پروگرام بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات...
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کرتے ہوئے فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے مزید 30 روز کے لیے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی سرکاری اعلامیے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی، جبکہ فیڈ ملز کو گندم مرغیوں کے دانے میں شامل کرنے سے سختی سے روکا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب لاہور 5 نومبر: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ...
لاہور: پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں جاری سیکرٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین گزشتہ مذاکرات کے دور میں جن معاملات پر ڈیڈلاک تھا وہ ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات شروع ہونے سے قبل جو ماحول ہونا چاہییے تھا وہ ماحول نہیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لیے اچھا شگون نہیں تاہم اگر جنگ بندی پر ہی دونوں ممالک اتفاق کر لیتے ہیں تو یہ چیز بھی ایک اہم قدم کے طور پر شمار کی جا سکتی ہے۔ 25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ایک لحاظ سے ناکام ہوئے کہ ان میں دہشتگردی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے میکنزم طے نہیں ہو پایا لیکن ان مذاکرات میں سیز فائر کو 6 نومبر تک...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، ہماری سمت درست ہے، معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، سرمایہ کاری کی قیادت نجی شعبہ کرے گا بلیو اکانومی میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی...
دنیا بھر میں بڑھتے جغرافیائی تنازعات اور معاشی عدم مساوات کے پس منظر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری سماجی ترقی پر دوسری عالمی سربراہی کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں نے ’دوحہ سیاسی اعلامیہ‘ کی متفقہ منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور یہ اعلامیہ منصفانہ، پائیدار اور شمولیتی معاشروں کی تشکیل کے لیے عالمی عزم کی نئی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلامیے کی منظوری کے ساتھ ہی حکومتوں نے عہد کیا کہ وہ غربت کے خاتمے، باعزت روزگار کے مواقع کے فروغ، امتیاز کے خاتمے، سماجی تحفظ کی توسیع اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کریں گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ماہرینِ صحت نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ چند ہزار قدم چلنے کی عادت دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہے اور یہ عمل الزائمر جیسے امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکا کے ماس جنرل بریگھم اسپتال میں کی جانے والی اس طویل المدتی تحقیق کے مطابق چہل قدمی کو معمول بنانا عمر کے بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کے عمل کو نمایاں طور پر سست کر دیتا ہے۔تحقیق میں 50 سے 90 سال کی عمر کے 296 افراد کو شامل کیا گیا جو ابتدائی طور پر دماغی امراض سے محفوظ تھے۔ شرکاء کو جسمانی سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ٹریکر پہنائے گئے، جب کہ ان کے دماغی اسکینز کے...
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔آصف زرداری...
پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہو گی۔ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے...
ہاؤس فل ہونے کا امکان، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 17 سال بعد آج اقبال اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنے کے لیے تیار
پاکستان کے دل پنجاب کا تاریخی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میدان آخری بار 2008 میں اُس وقت بین الاقوامی مقابلے کا میزبان بنا تھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ میچ یہاں منعقد ہوا۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان 6 سال تک عالمی کرکٹ سے محروم رہا، جس کے باعث قومی ٹیم کو اپنی ’ہوم سیریز‘ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا پڑی۔ مزید پڑھیں: فیصل آباد کو 17 سال بعد میزبانی مل گئی، بنگلہ...
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے...
پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ وظیفہ دینے کا فیصلہ درست عمل ہے، مساجد میں امام کو 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، اگر پنجاب حکومت 65 ہزار مساجد کے ائمہ کرام کو وظیفہ دینا چاہتی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ وظیفہ نہیں لینا چاہتا تو نہ لے، سربراہ جے یو...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، سابق ایڈیشنل ڈپٹی پراسٹیکیوٹر جنرل نیب محمد جاوید اقبال انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر سنبھالا...
رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ بورڈ میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور رومانیا کے درمیان بحری اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بحری شعبے میں مزید مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔
سدابیز نے اعلان کیا کہ وہ اطالوی فنکار موریتزیو کیٹیلان کے تخلیق کردہ خالص سونے کے ٹوائلٹ ’امریکا‘ کو نیلامی کے لیے پیش کرے گا۔ سدابیز ایک بین الاقوامی کارپوریشن ہے جو فنِ لطیفہ اور اعلیٰ معیار کی آسائشی اشیا کے عالمی رہنما ادارے کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ اپنی عالمی شہرت یافتہ آکشن ہاؤس یعنی نیلام گھر کے باعث مشہور ہے، جو 1744 سے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں بازوں کی سالانہ نیلامی، 2 باز 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت نیلام گھر کے مطابق یہ فن پارہ ’فن اور مالیت کے تصادم پر ایک گہرا تبصرہ‘ ہے۔ Cattelan’s “America” (2016), the 101.2-kilogram solid gold toilet, will be auctioned for its bullion value, with...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا‘ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کا قتل عام روکنے کے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم...
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا...
سعودی عرب میں خواتین کے تخلیقی جوہر کو اجاگر کرنے والا دوسرا فورم آف کریئٹیو ویمن 2025، 4 تا 6 نومبر کو جامعہ نورہ بنت عبدالرحمن اور سعودی نیشنل میوزیم میں منعقد ہوگا، جس کی سرپرستی شاہی خاندان کی شہزادی نورہ بنت سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کر رہی ہیں۔ فورم کے دوران ایک متاثر کن آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ خواتین فنکارؤں اور ہنرمندوں کے ساتھ ساتھ سعودی فنکارائیں بھی حصہ لیں گی۔ ✨ Speaker Announcement ✨We are honoured to announce Reem Siraj Al-Helwani, Director of the Sustainability Department at the Saudi Electricity Company, as one of the distinguished speakers at the Creative Women Forum Saudi Arabia 2025. A leading...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔ وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات...
سٹی 42: محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم ممنوع ہے۔ تاہم پابندی شادی، جنازہ اور تدفین کی تقریبات پر لاگو نہیں ہوگی اور فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں مستثنیٰ ہوں گے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں...
یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل...
عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے، وہ بار بار اس ملک پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ عیسائیوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہا، تاہم نائیجیریا نے بارہا یہ الزام مسترد کیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈٰیا پیغام میں، ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائی برادری کے خلاف ہونے والے ’قتلِ عام‘ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ’فوری طور پر نائیجیریا کو...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ آزاد صحافیوں کی آوازوں کو خاموش کرانے اور آزادی صحافت کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو مسلسل مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ...
موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب کو اسموگ نے گھیر لیا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے لاہور شہر میں مخصوص اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہر میں مجموعی طور پر 15 اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جاتی ہیں۔ ہر گن ایک بار کے استعمال میں قریباً 12 ہزار لیٹر پانی اسپرے کرتی ہے۔ ان گنز کے لیے پانی واسا، پی ایچ اے اور دیگر ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔ آپریشنل ہیڈ ساجد بشیر کے مطابق اسموگ کے شدید دنوں میں لاہور میں روزانہ قریباً ایک لاکھ 80 ہزار لیٹر پانی فضا میں موجود آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
افتخار گیلانی لگتا ہے کہ کشمیر میں تاریخ کا پہیہ گھوم پھر کر وہیں پہنچ جاتا ہے ۔ اقتدار کی کرسی پر کوئی بھی بیٹھے ، اختیارات ہمیشہ کہیں اور سمٹ جاتے ہیں۔کبھی بندوق برداروں کا خوف تھا، آج لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، خفیہ ایجنسیاں اور ہندو قوم پرستوں کے نیٹ ورک نے وہی کردار سنبھال لیا ہے ۔عام لوگوں کے لیے جینے ، بولنے اور سوچنے کی جگہ تنگ تر ہوتی جا رہی ہے ۔ایسے میں جب گزشتہ سال اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا تو عوام میں ایک نئی امید جاگی۔لوگوں کو لگا کہ شاید اب ایک عوامی حکومت قائم ہوگی جو کم از کم سانس لینے کی گنجائش فراہم کرے گی۔ان انتخابات میں، بالکل 1996 کی طرح، نیشنل...
مالے:۔ مالدیپ نے تمباکو پر پابندی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے تمباکو مصنوعات کی فروخت اور استعمال کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت، یکم جنوری 2007ءیا اس کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو تمباکو مصنوعات خریدنے، استعمال کرنے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ قانون مئی میں صدر محمد معیزو کے ذریعے منظور کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ایک “تمباکو سے پاک نسل” کی تشکیل ہے، جو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزارت کے مطابق “نسل در نسل پابندی ایک جرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالات حاضرہ اور عالمی و علاقائی جیو پولیٹکس میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا بنایا ہوا نام نہاد امن معاہدہ دراصل فلسطین کے مکمل خاتمہ اور گریٹر اسرائیل کی طرف پیش رفت کا معاہدہ ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی، اور حماس کو نہتا کرنا اس کی پہلی سیڑھی ہے۔ جس میں اب تک ایک حاصل ہو چکا ہے۔ قطر، مصر، اور ترکی نے حماس کے قائدین کو یرغمال بنا کر جس معاہدے پر دستخط کروائے ہیں، اس میں بھی حماس نے غیر مسلح ہونے کی شرط قبول نہیں کی ہے۔ حماس کے پاس وہ اسرائیلی قیدی جو اسرائیلی بمباری میں عمارتوں کے ملبہ میں دبے ہوئے ہیں، انہیں ہزاروں ٹن...
مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ ملتان میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس کے قیام کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دینی مدارس کے کردار کو منظم انداز میں کمزور کیا جا رہا ہے۔ "ہمیں کہا جاتا ہے کہ قومی دھارے میں آئیں، اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ ہم علما کو 25 ہزار روپے دینا چاہتے ہیں، ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔...
امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات (FDA) نے مورنگا لیف پاؤڈر سے بنے غذائی سپلیمنٹس کو سالمونیلا (Salmonella) کے پھیلاؤ کے باعث مارکیٹ سے واپس بلانے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد ایف ڈی اے کے مطابق ’میمبرز مارک سوپر گرینز‘ ڈائٹری سپلیمنٹ پاؤڈر کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے، کیونکہ اس میں شامل مورنگا لیف پاؤڈر کی ایک مخصوص کھیپ بھارت کے شہر جودھپور کی کمپنی ویلی فارم ڈائریکٹ سے درآمد کی گئی تھی، جس سے متعدد افراد بیمار ہوئے ہیں۔ Health officials said at least 11 people have been sickened with salmonella infections linked to powder supplements sold at Sam's Club stores nationwide...
تہران: ایران نے امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات شروع کرنے کے فیصلے کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام نہ صرف غیر ذمے دارانہ ہے بلکہ عالمی استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ بھی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو پہلے ہی ہزاروں ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے، جب دوبارہ تجربات کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کو ایک نئے خطرناک دوڑ کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنے عسکری مفادات کے لیے عالمی قوانین اور عدمِ پھیلاؤ کے معاہدوں کو مسلسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چترال (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی، دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرکے ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے، چترال میں دانش اسکول وفاقی حکومت کا تحفہ ہے، گیس پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے گا‘ اپر چترال میں اسپتال قائم اور بجلی کے ٹیرف کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وہ جمعے کو دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر...
فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔ یہ ڈیبیو اس وقت سامنے...
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا کہ استنبول مذاکرات کے معاملے کل شام تک مکمل ہوئے اور ثالثوں کو بھی کابل کی اصل نیت واضح ہو گئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کابل کی نیت میں فتور اور تضادات نمایاں ہیں اور اس صورتحال پر اب دعا کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔ وزیر دفاع نے تشویش ظاہر کی کہ طالبان افغانستان کو ماضی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور کہا کہ طالبان ایک روایتی ریاست کی تعریف پر پورا نہیں اترتے؛ ان کے بقول طالبان ریاستی تشخص کو سمجھنے یا اپنانے کے قابل نہیں ہیں اور وہ بنیادی طور پر قتل و غارت اور مالی مفاد کے لیے حرکت میں ہیں۔...
بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے کالا جادو کے عمل میں شریک ہونے سے انکار پر اپنی بیوی کے چہرے پر گرم مچھلی کا سالن انڈیل دیا۔ واقعے میں خاتون بری طرح جھلس گئیں اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، 36 سالہ متاثرہ خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر ایک عامل سے ملاقات کی اور گھر واپس آ کر اپنی بیوی سے کہا کہ وہ بال کھول کر اس کے سامنے بیٹھے تاکہ وہ اس کے گلے میں تعویز ڈال سکے اور...
امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد عسکری تعاون کو فروغ دینا اور بحرالہند و بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) خطے میں علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کوالالمپور، ملائیشیا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ نے واشنگٹن اور نئی دہلی دونوں کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔ ہیگستھ نے اس معاہدے کو ایک تاریخی اور پرعزم قدم قرار دیتے ہوئے...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری کے لیے مزید این جی اوز کا تعاون درکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوارڈینٹر برائے تقسیم امداد رمیز الکباروف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 24 ہزار میٹرک ٹک امداد آچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اب بھی شدید ہے کیونکہ یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔ رمیز الکباروف نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کو علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے،...
ممبئی کے علاقے پَوائی میں جمعرات کے روز 17 بچوں کو یرغمال بنانے والے شخص روہت آریہ کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق آریہ ایک ایئر گن سے پولیس پر فائرنگ کر رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائر کیا۔ گولی آریہ کے سینے کے دائیں جانب لگی، اور وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ممبئی کے جے جے اسپتال میں تیار کی جا رہی ہے۔ RA اسٹوڈیو میں 2 گھنٹے کا ڈرامائی محاصرہ یہ واقعہ RA اسٹوڈیوز نامی ایک چھوٹے فلم اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آریہ نے بچوں کو آڈیشن کے بہانے بلایا تھا۔پولیس کے مطابق تمام 17 بچے، جن کی عمریں 8 سے 14 سال...
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپیکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سیکرٹری نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ائیر لائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب کا ٹیکس خود استعمال کرلیا۔آج سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمیشن نے قومی ائیر لائن کی نجکاری میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ ائیرلائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے نجکاری کے لیے شرائط میں سہولت فراہم کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ائیر...
بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گئیں، امیرالعظیم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت عملی طور پر حقیقت پر مبنی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت "آسان نکاح پروگرام" میں پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مزید 31 یتیم اور نادار بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کیے گئے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت پیراماؤنٹ شادی ہال نادرن بائی پاس پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع...
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے...
طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کی مدد کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے بھارت کے اشاروں پر دہشتگردوں کی مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی سرداروں کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی میں ہونے والی ملاقات میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے، پیغام پاکستان کے پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دنیا بھر سے علما، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے ذریعے دنیا کو امن کی طرف لے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور پرُتشدد رویوں کو...
معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔ اس معاہدے کا...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور منشیات و جرائم کے دفتر (UNODC) کی نئی رپورٹ "افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025" کے مطابق، ملک میں کیمیائی منشیات، خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب صرف افیون کی کاشت تک محدود نہیں رہا بلکہ تیزی سے مصنوعی منشیات کی تیاری کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2017 سے 2021 کے درمیان افغانستان سے 30 ٹن تک مصنوعی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے مغربی علاقوں میں ایفیڈرا نامی مقامی...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
ریاض احمدچودھری بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دعوئوں کے برعکس ”آزادی کی تحریکیں” بھارت کیلئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت میں آزادی پسندی کی تحریکیں تقریبا ختم ہو چکی ہے اور مزاحمت اب کوئی خاطر خواہ حیثیت نہیں رکھتی۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ مزاحمتی تحریکیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد 1990کی دہائی سے جاری ہے۔ اسکے علاوہ کئی بھارتی ریاستوں میں بھی آزادی اور خودمختاری کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔ 1988 سے 2019 کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 56ہزار سے زائد مزاحمت کے واقعات پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی نیشنل کانگریس کے طالب علم رہنما غنی امان چانڈیو کی بازیابی کے لیے وکلا اور سندھی نیشنل کانگریس نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں غنی امان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی نیشنل کانگریس کے مرکزی چیف آرگنائزر ایڈوکیٹ محب آزاد، ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، ایڈووکیٹ میرمنگریو، ایڈوکیٹ اسرار چانگ، اعزاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ غنی امان کی بیٹی کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اور وہ اسے دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی،جہاں سے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارو نے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کی...
کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہیکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمی بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری نیکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سیکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ خیال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھلی کا تیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے۔تاہم ایک نیا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کے فوائد اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ انہیں کس طرح اور کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں۔یہ تحقیق فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں سائنسدانوں نے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ایک خاص قسم ای پی اے (eicosapentaenoic acid) کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کے لیے 38 صحت مند افراد کو ای پی اے کی زیادہ مقدار میں...
ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے...
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے اپنے استعفیٰ کے لئے شرائط عائد کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے اپنے حمایتی وزرا اور اسمبلی اراکین کے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے وفاق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے قبل مساوی فنڈز دینے پر بھی زور دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم ن لیگ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ...
طالبان رجیم کو چاہیےکہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں،پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ 350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی...
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح سوشل...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-19 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اتحادی حکومت کے وزیر تعلیم علی العابد نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ میں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے متنازع بیان نے تعلیمی شعبے میں بحران پیدا کر دیا، جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور برطرفی کے مطالبات سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے طبی تجزیے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہر استاد کے ماضی کی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کا کہ یہ عمومی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کا بیان اساتذہ کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا، بلکہ یہ چند مخصوص کیسوں سے متعلق ملنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل گروپ اور جی ایس ایم اے نے جائیٹکس گلوبل 2025 کے دوران ایک طویل المدتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں ٹیلی کام کے علاوہ متعدد دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔ جی ایس ایم اے اوپن گیٹ وے انیشیٹو کا مقصد ’ایپلی کیشن پروگرام ایبل انٹرفیسز‘ کے ذریعے کاروباری اداروں کو موبائل نیٹ ورکس سے آسان اور محفوظ طریقے سے منسلک کرنا ہے، جس سے نئی ڈیجیٹل سروسز کو اپنانیکا عمل آسان اور بڑے پیمانے پر تیز رفتار اختراعی عمل ممکن ہوگا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے نئے ترین نظام، کیمارا اسٹینڈرڈ 1.0.0 کے تحت دو نئی اے پی آئیز، ‘Send OTP’ اور...
میڈیا کی آزادی پر نظر رکھنے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک کی دو تازہ تحقیقی رپورٹس نے پنجاب میں صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ اور قانونی کارروائیوں پر سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شمالی اور وسطی پنجاب میں صحافی نہ صرف سنسرشپ اور جھوٹے مقدمات کا نشانہ بن رہے ہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر کمزور کر کے دباؤ میں لانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ یہ رپورٹس انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ کے تعاون سے جاری کی گئیں، جن میں اقوام متحدہ کے 2012ء کے پلان آف ایکشن برائے تحفظِ صحافیان کے تناظر میں پاکستان کو اُن چند ممالک میں شمار کیا گیا ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر اقدامات تو...