2025-05-06@21:47:30 GMT
تلاش کی گنتی: 44
«دعوی کرتے ہوئے»:
وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ یمن نے صیہونی بحری جہازوں پر مزید حملے نہ کرنیکا وعدہ دیا ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے امریکہ بھی اب یمن پر بمباری نہیں کریگا! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے خلاف امریکی حملوں کی بندش کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مَیں مشرق وسطی کے اپنے دورے سے قبل "اہم خبروں" کا اعلان کروں گا! ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی (Mark Carney) کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگ...
رکن پنجاب اسمبلی نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار بعنوان ’’پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار، کشمیر، دہشتگردی، پانی اور دیگر مسائل، حل کیا؟ اور یو این او کا کردار” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، جو کہ 2000 کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ بھارت نے بغیر ثبوت کے واقعے کے سرحد پار سے تعلق ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا...
کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین...
ہسپانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں ناگفتہ بہ انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب غزہ میں جنگ ختم ہو جانی چاہیئے اور مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو نافذ کیا جائے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بوینو (José Manuel Albares) نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی امداد کی فوری ترسیل پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بینو نے لکھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے وسیع ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں عام شہری، نہتی خواتین، کمسن بچے اور...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔ نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے...
50 سالہ شخص اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر ہلاک ہو گیا۔ شادی کی سلور جوبلی کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا خوشی کا لمحہ اس وقت غم میں بدل گیا جب شوہر ڈانس کرتے کرتے اسٹیج پر گر پڑا، اسے فوری طور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، اپنی بیوی اور دوست احباب کے ساتھ اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ وہ رقص کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری قریبی اسپتال منتقل...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔(جاری ہے) عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھاکہ ریاست عوام کا اعتماد بحال کرے اور پاراچنار کو دہشت گردوں کے تسلط سے آزاد کروائے، پاراچنار کے عوام نے ریاستی شرائط تسلیم کیں، شیعہ سنی قیادت نے یکجہتی دکھائی، مگر راستے تاحال بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاراچنار گزشتہ کئی ماہ سے دہشتگردوں کے نرغے میں ہے۔ شہری محصور ہیں، راستے مسدود ہیں، اور رمضان المبارک میں بھی چھ سے آٹھ لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بنیادی ضروریاتِ زندگی، بشمول راشن، ایندھن اور طبی سہولیات، مکمل طور پر...
پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے، بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
ڈی آئی خان: لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ بازیاب کروائے گئے مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
انجینئر سلیم نے کہا کہ مسلمانوں کو سیاسی مقاصد کیلئے بدنام کیا جارہا ہے، اب ہم حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کا احترام کریں اور سبکو انصاف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹری رحمت النساء نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت النساء نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2022ء میں ہر ایک لاکھ خواتین میں 51 خواتین مختلف جرائم...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ دور جھوٹے بیانیے کا ہے جبر کا موسم ہے اس کیخلاف لڑتے رہیں گے، چھبیس نومبر کے حوالے سے ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سلمان اکرم راجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی مشیر بنیں گے۔ پی ٹی آئی راہنماء سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، بانی کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی...
پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور...
ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
کراچی :جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو فائدہ دیا جارہا ہے اور اس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی ہوگا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔ وین ڈر ڈوسن نے کہا کہ یہ سب بھارت کے لیے واضح طور پر فائدہ مند ہے اور اسے سمجھنے کوئی بہت مشکل بات نہیں ہے،...
دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے سیکڑوں ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں اور آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں۔پولیس کے مطابق پاک بھارت میچ کے جعلی ”آن لائن ری سیل“ کا دھندہ کرنے والی متعدد ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔حکام نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں تاکہ کسی ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔
"عمیر صاحب، ہم کراچی میں ہیں۔ پیر کو دن 11 بجے چلے آئیے۔ پھر گپ لگائیں گے۔” رضی صاحب کا فون پر حکم تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کب پہنچے؟ انہوں نے بتایا ایک مہینہ ہونے کو آ رہا ہے اور دو دن بعد اسلام آباد روانگی ہے۔ میں نے مصنوعی ناراضی کا اظہار کیا کہ اتنی دیر سے کیوں بتا رہے ہیں۔ کہنے لگے کہ بس آتے ہی بیمار پڑ گیا تھا۔ وقتِ مقررہ پر ہمارے کولیگ تنزیل اور میں ان سے ملنے پہنچ گئے۔ وہ اپنے بھتیجے کے ہاں مقیم تھے۔ رضی صاحب نے صوفے سے اٹھ کر گلے لگایا۔ دیکھنے میں کم زور تو لگے لیکن یہ گمان نہیں تھا کہ اس ملاقات کے محض 15...
بدین: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈیولپمنٹ ایم پی اے یاسمین شاہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون جاکر ان کے والد محمد اشرف ،بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف...
ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن...
میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے‘ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے۔
سعودی عرب کے مغربی صوبہ میں شائقین کرکٹ کی سب بڑی اورمقبول کرکٹ تنظیم ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام سپر لیگ 2024کی تقریب تقسیم انعامات رحاب فنکشن ہال جدہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈبلیوپی سی اے سپر لیگ فیز2 کے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 49 ٹیموں نےشرکت کی جن کو 3 ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ آفٹرنون، مارننگ بلیو اورمارننگ پرائم۔ آفٹرنون لیگ السعودی الیون نے فائنل میں حیدرآباد شارکس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر چمیئن شپ جیتے کا اعزاز حاصل کیا۔ حیدرآباد شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان...
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزا کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں۔نئی پالیسی کے تحت...
مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر تعریف کرنے والے مفتی قوی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انہیں شادی کی پیشکش کی، جس پر راکھی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ۔ پوڈکاسٹ میں جب مفتی قوی سے راکھی ساونت سے ممکنہ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی رضا ضروری ہے۔ مفتی قوی نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتاب الہامی حیثیت رکھتی ہے، جس کی بنیاد پر راکھی ساونت کو اہلِ کتاب...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔
کولکتہ نائٹ رائڈر کے سابق کھلاڑی رجت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ آئی پی ایل 2013 میں ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہونے والی بدترین لڑائی کو رکوانے کے لیے جانتے ہیں۔ رجت بھاٹیا نے آئی پی ایل کی مشہور لڑائی کے متعلق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران تفصیلاً گفتگو کی۔ 2013 کی آئی پی ایل کے دوران رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈر کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو اس وقت بھارت کی جانب سے ایک ساتھ کھیل بھی رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ ہوتی صورتحال کو کولکتہ کی جانب سے کھیلنے...
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔ انہوں نے اس عزم کا...
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن موسوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت اور مسلم تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے کیپشن میں لکھا ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم نے وہ سب بوجھ برداشت کیا جو ہم پر ڈالا گیا تھا جیسے میک اپ، زیورات اور زنجیریں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ مل کر دنیا کو بدلیں اور بیٹیوں کو آگے بڑھنے دیں۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ بیٹیوں کو آزادی دیں وہ کبھی بھی آپ پر بوجھ نہیں بنیں...
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جارہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں، سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔ پی...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں ، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے...
ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں معروف بزنس مین ریاض عارف کی جانب سے برطانیہ سے آئے ہوئے معروف صنعتکار مبین رفیق کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی مبین رفیق کا بھرپور استقبال کیا گیا۔عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مبین رفیق کا کہنا تھا کہ ہم مل کر سعودی عرب اور برطانیہ میں اپنے ہم وطنوں کو روزگار کے بہترین مواقعے فراہم کر سکتے ہیں اپنے ملک اور عوام کی بھلائی کیلئے ان دونوں ممالک میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
ملتان : پاکستانی بولر نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی نوجوان ہاتھ میں موبائل پکڑے ویرات کوہلی کے پاس آتا ہے تاکہ ان کے ساتھ تصویر لی جا سکے لیکن ویرات اسے انکار کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیا اس لیے اپنے رول ماڈل یا آئیڈیل کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔ Virat Kohli denied a selfie to a army man ???? Chose...
اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمنیوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولتکاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کیخلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اور غیر مقامی افراد کو جاری کئے جانیوالے لیز لائسنس کو منسوخ کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے زیراہتمام مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں شہید سید ضیاء الدین رضوی اور اْن کے باوفا رفقاء شہید تنویر علی، شہید عباس علی اور شہید حسین اکبر کی 20 ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں مرکزی احتجاجی...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...