اپنے خصوصی انٹرویو میں نامور کالم نگار و تجزیہ کار مظہر برلاس نے کہا کہ جب پہلگام کا واقعہ ہوا اور بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا اور سندھ طاس معاہدہ بھی یک طرفہ طور پر معطل کردیا تو اس کے بعد بھارتی دھمکیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور پاکستان پر جارحیت ہوئی، مگر پاکستان کی سیاسی قیادت مودی کے معاملے پر بالکل خاموش تھی، تو پھر سوچنے والوں نے سوچا کہ عمران خان سے بات کی جائے تو ایک شخصیت عمران خان سے جیل میں دو مرتبہ ملی اور ان ملاقاتوں میں عمران خان کو اس طرح بریفنگ دی گئی جس طرح کسی وزیراعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر برلاس پاکستان کے معروف صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار ہیں، جو کئی دہائیوں سے اردو صحافت میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے روزنامہ جنگ اور ہم سب جیسے معتبر اخبارات و ویب سائٹس کے لیے کالمز تحریر کیے ہیں، جن میں وہ ملکی سیاست، عدلیہ، فوج اور سماجی مسائل پر بے باک انداز میں اظہارِ خیال کرتے ہیں۔ مظہر برلاس کی تحریروں کا انداز جرات مندانہ اور تنقیدی ہوتا ہے، جس میں وہ طاقتور اداروں اور شخصیات پر بھی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ ان کے کئی کالمز کو ان کے بے لاگ انداز کی وجہ سے "ناقابلِ اشاعت" قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے "شہیدِ مشرق" جیسی کتاب بھی تحریر کی ہے، جو ان کی ادبی خدمات کا ثبوت ہے۔ مظہر برلاس کا یوٹیوب چینل بھی ہے، جہاں وہ موجودہ حالات، سیاست اور معاشرتی مسائل پر تجزیئے اور تبصرے پیش کرتے ہیں۔​ ان کی تحریریں اور تجزیئے پاکستان میں صحافت کے میدان میں ان کی گہری بصیرت اور بے باک انداز کو ظاہر کرتے ہیں۔​ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مظہر برلاس

پڑھیں:

یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 14 اگست یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کو قومی سطح پر بھرپور انداز میں منانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تقریبات کی تیاری، نگرانی اور فکری و ثقافتی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ذمہ دار ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت ثقافت کی نگرانی میں قائم کردہ اس کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ اور رانا ثناءاللہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ چاروں صوبوں کے نمائندے اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز بھی اس کا حصہ ہوں گے، کمیٹی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن کو بھی مرکزی کردار سونپا گیا ہے جو تقریبات کے لیے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جشنِ آزادی کو نئے جذبے، رنگ اور قومی پیغام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حب الوطنی، اتحاد اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، تقریبات کا دائرہ کار وفاقی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر شہری اس قومی جذبے میں شامل ہو۔

وزارت ثقافت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کو ایک نئے ثقافتی اور فکری رنگ میں ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، حذیفہ رحمٰن کی زیرنگرانی ایک خصوصی ٹیم قومی تاریخ، جدوجہد آزادی، معرکہ حق اور عصری چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز اور تقریبات کی منصوبہ بندی کرے گی۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کی تقریبات کو مؤثر انداز میں منعقد کرنا ہے بلکہ معرکۂ حق کے عنوان سے پاکستان کے دفاع، نظریاتی سرحدوں اور فلسطین و کشمیر جیسے عالمی مقدمات پر بھی قومی بیانیہ مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ چند روز میں اپنی پہلی اجلاس میں تقریبات کے لیے جامع ٹائم لائن، تھیمز، تقریری مقابلے، ثقافتی میلوں، میڈیا مہمات اور قومی ترانے و نظموں پر مشتمل حکمت عملی طے کرے گی، جب کہ سیکیورٹی، لوکل گورنمنٹ اور میڈیا ریگولیٹری اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سال 14 اگست کو ملک بھر میں “معرکۂ حق” کے عنوان سے بھی خصوصی سرگرمیاں رکھی جا رہی ہیں جن میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، کشمیریوں کی حمایت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس محمد علی مظہر کا سندھ حکومت پر برہمی کااظہار
  • یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے مان لی پاکستان کی فوجی طاقت، حیران کن انکشاف
  • پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کر کے جنگ لڑی، غریدہ فاروقی کا بھارتی جنرل کے بیان پر تبصرہ
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ
  • عمران خان کو گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے ملک چھوڑ کر باہر جانے کی پیشکش ہوئی تھی: عمران خان
  • نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • عمران خان اپنی ہی جماعت کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
  • پاکستانی گلوکار کا انوکھا انداز، دیوارِ چین اور شاہی قلعہ میں فلمایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل