بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
مریم نواز — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز آنے والے نے والے
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔