کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر؛ بھارتی بورڈ اپنی پالیسی پر قائم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے ساتھ انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کے سفر پر پابندی سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں کو اہلخانہ اور گرل فرینڈز کیساتھ سفر پر پابندی سے متعلق پالیسی نہ تبدیل کرنے پر پلئیرز نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے تصدیق کی ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ پالیسی گزشتہ سال بورڈر-گاواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد متعارف کرائی گئی تھی، جس کے تحت کھلاڑیوں کو بیرون ملک دوروں کے دوران 45 دن سے زیادہ رہنے کی صورت میں اپنے ساتھیوں اور بچوں کو صرف 14 دن ساتھ رکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: فیملی پروٹوکولز؛ کوہلی اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے
اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی بورڈ کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کسی کھلاڑی سے پوچھیں کہ کیا وہ چاہتا ہے کہ اس کا خاندان ہر وقت اس کے ساتھ رہے؟ تو وہ کہے گا، ہاں۔ میں نہیں چاہتا کہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر اکیلے روتا رہوں، میں اپنی فیملی کیساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان
ادھر کوہلی کے بیان کے بعد افواہیں گردش کررہیں تھی کہ بھارتی بورڈ فیصلہ تبدیل کرسکتا ہے تاہم سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ان افواہوں کو مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
انہوں نے مزید کہا بی سی سی آئی کو یہ احساس ہے کہ کچھ لوگوں میں ناراضگی یا مختلف آراء ہوسکتی ہیں انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے تاہم یہ پالیسی تمام ٹیم ممبران پر یکساں لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کھلاڑی ہوں، کوچز، مینیجرز، سپورٹ اسٹاف یا دیگر افراد۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی بورڈ
پڑھیں:
عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق، اب عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب کا سفر کرنا لازمی ہوگا۔ اگر مقررہ مدت میں سفر نہ کیا گیا تو ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
پہلے یہ مدت تین ماہ تھی، جسے اب کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد قیام کی اجازت بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔
سعودی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے بتایا کہ یہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان کے مطابق، یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ویزا سسٹم کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق، رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔