جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کی لاشیں ورثاء کو دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزی اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔
پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جا رہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے، جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں، جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں انہیں دفنا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ لاشیں اسپتال میں شناخت کےلیے رکھی تھیں، کل ایک جھتے نے اسپتال سے لاشیں لے جانے کی کوشش کی، ہم لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کے نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔