عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہی ہے، صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل ضروری ہے، لیکن حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ہیں، حکومت جب تحریری معاہدے توڑتی ہے تو اس کے سنگین نقصانات ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ خود سے سولر لگاتے تھے، لیکن اب حکومت کو اپنی ناکام پالیسیوں کے باعث خود یہ قدم اٹھانا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ تمام مسائل کی جڑ غیر شفاف الیکشن ہیں، بلوچستان میں پیش آنے والا سانحہ بڑا المیہ ہے، جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں پہنچا جائے گا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی ایم کیو ایم ایم کی

پڑھیں:

باہر منہ مارنے کی عادت 4 شادیوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی: حمزہ علی عباسی

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ باہر منہ مارنے کی عادت 4 شادیوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی، مجھے حیرت ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے میں شادی کرلوں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے غیر ازدواجی تعلقات پر بات کی اور کہا کہ باہر منہ مارنے کی عادت ختم نہیں ہوتی، 4 شادیوں والے بھی باہر منہ مار رہے ہوتے ہیں کیونکہ شادی اس نیت سے نہیں کی جاتی کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے شادی کرلوں۔

View this post on Instagram

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

ان کا کہنا ہے کہ شادی ایک عمر بھر کا رشتہ ہوتا ہے، اگر کوئی شخص باہر منہ مارنے کی عادت رکھتا ہے اور اس کا شادی کرنے کا ایک ہی مقصد ہے تو وہ 1 مہینے، 6 مہینے یا سال بعد یہی کرے گا کیونکہ بیوی تو 1 سال بعد پرانی ہو جائے گی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ایسے حضرات جو کہتے ہیں کہ غیر ازدواجی تعلقات سے بہتر ہے شادی کرلوں تو انہیں اپنی اس عادت کو ختم کرنا چاہیے۔ یہ عادت عموماً مردوں میں ہی ہوتی ہے، مجھے حیرات ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے میں شادی کرلوں۔

انہوں نے کہا کہ باہر منہ مارنا کبیرہ گناہ میں سے ہے، ایسا کرنے والے کے لیے ابدی جہنم ہے، اسے شادی سے نہ جوڑا جائے بلکہ اگر کسی شخص کی پوری زندگی بھی شادی نہ ہو تو تب بھی اسے باہر منہ مارنے سے باز رہنے کا حکم ہے۔

حمزہ علی عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ نے مرد کو بے شک 4 شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن چند مخصوص حالات میں، اس کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ ہوسکے تو ایک شادی ہی کرنا کیونکہ تم 1 سے زائد کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤ گے۔

ان کا کہنا ہے کہ باہر منہ مارنے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اس گناہ سے تمام مسلمانوں کو ہر حالت میں باز رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اپنا راستہ طے کرلیا، عوام سے ہی اتحاد کرکے فرسودہ نظام بدلنا ہے،حافظ نعیم الرحمن
  • باہر منہ مارنے کی عادت 4 شادیوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی: حمزہ علی عباسی
  • پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
  • پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز شاہد محمود کیانی ملاقات کررہے ہیں
  •  بدترین شخصی آمریت کی وجہ سے عوام کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں‘کاشف سعید شیخ
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی