اب بلوچستان کے مسائل یہیں ڈسکس اور حل کیے جائیں گے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریر آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا۔
کوئٹہ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان سمیت 47 نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر 2 ماہ بعد اجلاس کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اب صوبے کے مسائل یہیں پر ڈسکس ہوں گے اور حل کیے جائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اجلاس میں کچھ نکات پر فیصلے بھی لیے گئے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشکاف میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں امانتاً دفنائی گئی ہیں، ڈی این اے کے ذریعے جس لاش کی شناخت ہوگی انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے مسائل صوبے کے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان