الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ شریف اللہ اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ شریف اللہ اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا۔ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو صوبائی الیکشن کمشنر الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا الیکشن کمیشن شریف اللہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف 5 تا 6 جون 2025 کوسعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور عید الاضحیٰ وہیں مناٰٗئیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان بھارت حالیہ تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، وقتی آزمائشی تعلقات کی نشاندہی ہے، وزیراعظم کے دورے سے پاکستان سعودی عرب تعلقات کومستحکم کرنے اور کثیر جہتی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • مودی کے دور حکومت میں تمام آئینی ادارے یرغمال بنا لئے گئے، تیجسوی یادو
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ ، پنجاب ، پختونخوا ، بلوچستان کے گورنرز سے رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
  • پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں: مریم اورنگزیب
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے کے حقدار، ان کی بہترین حکمت عملی نے فتح دلوائی: نوازشریف
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کردیا 
  • وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں شرکت