پاکستانی، بھارتیوں سے زیادہ خوش،دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں مسلسل تیرہویں سال بھی فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیر تحت ادارے کی جانب سے ممالک کی سماجی، معاشی، ہمدردانہ اور دوسروں کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے جاری کردہ فہرست میں دنیا کے صرف 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔
فہرست میں اختتام پر افغانستان کو رکھا گیا ہے، یعنی افغانستان دنیا کا سب سے بدترین ملک ہے، جہاں کے لوگ خوش نہیں۔فہرست میں سعودی عرب کو 32، فرانس کو 33، برطانیہ کو 23 اور امریکا کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان ممالک کا شمار دنیا کے خوش اور بہترین ترین 20 ممالک میں نہیں ہوتا۔
فہرست میں حیران کن طور پر اسرائیل کو دنیا کے خوش ترین 10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے اور اسے آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک میں نیپال سب سے زیادہ خوش ملک ہے، جسے دنیا کا 92 واں خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔فہرست میں جاپان 50 ویں جب کہ چین 68 ویں نمبر ہے، کویت اور عمان جیسے ممالک ان سے زیادہ خوش ہیں۔
فہرست میں پہلے نمبر پر فن لینڈ ہے، جسے دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے مسلسل 13 ویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
خوش ترین ممالک میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے نمبر پر آئس لینڈ، چوتھے پر سوئیڈن، پانچویں پر نیدرلینڈ، چھٹے پر کوسٹا ریکا، ساتویں پر ناروے، آٹھویں پر اسرائیل، نویں پر لکسمبرگ جب کہ دسویں پر میکسیکو ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ترتیب وار گیارہویں اور بارہویں خوش ممالک ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات 21 ویں نمبر ہے، تاہم وہ دنیا کا سب سے زیادہ خوش عرب ملک ہے۔فہرست میں فلسطین کو پاکستان سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے اور اسے 108 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے پاکستان زیادہ خوش ملک ہے، پاکستان کا فہرست میں 109 واں نمبر ہے جب کہ انڈیا 118 ویں نمبر پر ہے۔دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست ہر سال خوشی کے عالمی دن یعنی 20 مارچ کو جاری کی جاتی ہے۔ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں مختصر عناصر کی بنا پر کسی بھی ملک کی خوشی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
پہلے نمبر پر اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدنی (جی ڈی پی) ، دوسرا، صحت مند زندگی، تیسرے نمبر پر مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع یا سماجی تعاون، چوتھا آزادی اور پانچویں نمبر پر سخاوت اور چھٹے نمبر پر ڈسٹوپیا (DYSTOPIA) جیسے عناصر پرکھنے کے بعد کی گئی۔
پہلے دو عناصر کو اعداد و شمار کی بنیاد پر اور دیگر عناصر کو سروے کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے، لوگوں سے کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کی بنا پر ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملک قرار دیا گیا ہے خوش ترین ملک قرار دنیا کے خوش ترین سے زیادہ خوش رکھا گیا ہے ویں نمبر پر گیا ہے اور فہرست میں ممالک میں ممالک کی ہے اور ا دنیا کا ملک ہے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔